ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار کے ساحل پر پتنگ بازی میلہ کا کامیاب انعقاد : نیلگوں آسمان میں مختلف النوع پتنگوں کی کرتب بازی

کاروار کے ساحل پر پتنگ بازی میلہ کا کامیاب انعقاد : نیلگوں آسمان میں مختلف النوع پتنگوں کی کرتب بازی

Sat, 30 Dec 2017 20:05:22    S.O. News Service

کاروار:30/ دسمبر(ایس اؤنیوز ) پاور کائٹس، ڈیلٹا کائٹس ، یکشھ گانا پر مشتمل مختلف النوع کے پتنگ رابند رناتھ ٹیگور بیچ کے نیلے آسمان پر پرندوں کی طرح اڑتے ہوئے عوام کو متعجب کیا۔خاص کر شام میں ایل ای ڈی کائٹس نے دیکھنے والوں کا دل موہ لیا۔پتنگ بازی میں پاکستان کی جیل میں قید ہندوستانی بحریہ کے موظف افسر کلدیپ بھوشن جادھو،مجاہد آزادی بھگت سنگھ کی تصویر والے پتنگ فن کاری کا اعلیٰ نمونہ پیش کررہے تھے۔مجموعی طورپرپہلی مرتبہ اترکنڑا ضلع انتظامیہ کی طرف سے کاروار کے ساحل پر منعقدہ پتنگ بازی کا میلہ عوام کو لطف اندوز اور محظوظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

1256.jpgاترکنڑا ضلع انتظامیہ اور نو پسنا ادارے کے اشتراک سے منعقدہ پتنگ بازی میلے کا رکن اسمبلی ستیش سئیل نے افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ساحلی علاقوں میں اس طرح کے پروگرامات کا انعقاد سیاحت کو فروغ دے گا۔ ساحل پر بنیادی سہولیات کو ترقی دیتے ہوئے سیاحوں کی لطف اندوزی کا بھی خیال رکھنا ضروری ہونے کی بات کہی۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ پتنگ بازی میلہ ضلع کے فن ، ثقافت کی تشہیر کا ایک ذریعہ ہے۔پتنگ بازی میلہ میں ریاست کے 4اور حیدرآباد کی ایک ٹیم شریک ہوکر مختلف قسم کی پتنگ بازی کی نمائش کی۔ بین الاقوامی سطح کے مشہور بنگلورو کے وی کے راؤ کی ٹیم، دوڈ بلاپور کا گالی پٹا گروپ، منگلورو کے کائٹس گروپ، میسور کے انڈیا کائٹس ٹیمیں ریاست کی نمائندگی کی تو حیدرآباد کی کوہِ نور کائٹس کی ٹیم شامل رہی۔شکیب کی قیادت والی ٹیم نے اسکولی بچوں کے لئے کائٹس ورکشاپ کا انعقادکیا۔ اس موقع پر بلدیہ صدر گنپتی نائک، نائب صدر لیلا بائی تھانیکر، ضلع پنچایت سی ای اؤ ایل چندرشیکھر نایک، اپر ڈی سی پرسناایچ، بلدیہ کمشنر ایس یوگیشور سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: